فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا اجلاس ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر ذوالقرنین نے کی۔محکمہ بہبود آبادی سے ڈاکٹر عالیہ، ڈاکٹر طیبہ، ڈاکٹرادیبہ نے شرکت، جبکہ گرین سٹار ودیگر این جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے۔صدر اجلاس نے تمام محکموں کو بہبود آبادی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے کوششوں کو بھرپور اور موثر انداز میں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔محکمہ بہبود آبادی کی افسران نے بتایا کہ محکمہ بہبود آبادی کی طرف سے تمام ہسپتالوں میں سرجری کا آغاز کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں فیملی پلاننگ کے اپریشن پر عائد پابندی بھی ختم کردی گئی ہے اسی طرح فیملی پلاننگ کی آگاہی کے لئے کیمپس بھی شروع کئے جارہے ہیں۔اجلاس کے دوران این جی اوز کے نمائندوں نے بعض تجاویز بھی پیش کیں