فیصل آباد اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول طبی وانتظامی امور چیک کرنے کے لئے اچانک چک 198 ر۔ب منیانوالہ کے بنیادی مرکز صحت پہنچ گئے

عوامی مسائل

فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول طبی وانتظامی امور چیک کرنے کے لئے اچانک چک 198 ر۔ب منیانوالہ کے بنیادی مرکز صحت پہنچ گئے اور ڈاکٹر وسٹاف کی حاضری چیک کی۔انہوں نے ادویات کا سٹاک اور ان کی تاریخ تنسیخ کو بھی چیک کیا۔انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو چیک کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے سنٹر پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمدکو بھی چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کی انسپکشنز کا عمل جاری رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے