• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home سیاست

پاکستان کی پہلی ایس ایم ای پالیسی کا اعلان وزیر اعظم عمران خان دسمبر میں کریں گے

admin by admin
24 نومبر, 2021
in سیاست, عوامی مسائل
0
پاکستان کی پہلی ایس ایم ای پالیسی کا اعلان وزیر اعظم عمران خان دسمبر میں کریں گے
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) پاکستان کی پہلی ایس ایم ای پالیسی کا اعلان وزیر اعظم عمران خان دسمبر کے پہلے ہفتہ میں کریں گے جس سے اس شعبہ کی براہ راست ترقی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے آج ”لفٹ پاکستان“ کے زیر اہتمام ایک تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ نئی ایس ایم ای پالیسی کی تیاری کے سلسلہ میں اسلام آباد میں دو اجلاسوں میں شرکت کر چکے ہیں جبکہ انہوں نے اس پالیسی کے سلسلہ میں تجویز دی ہے کہ کمرشل بینکوں کو پابند کیا جائے کہ وہ بڑے اداروں کو 60سے 70فیصد سے زائد قرض نہیں دیں گے اور باقی سرمایہ صرف اور صرف ایس ایم ای سیکٹر کو ملے گا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ اس وقت ایس ایم ای یونٹ صرف 10ملین روپے تک کا کولیٹرل فری قرض لے سکتا ہے جبکہ انہوں نے اس لمٹ کو بڑھا کے 20ملین کرنے کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ دوسرے سیکٹرز کی طرف ایس ایم ای سیکٹر کے زیادہ نخرے بھی نہیں جبکہ یہ واحد شعبہ ہے جو سب سے زیادہ ملازمت کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ کرونا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُن کے خیال میں ہر وقت اور ہر شعبہ میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے۔ کرونا کی وجہ سے جہاں عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے وہاں ای کامرس اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز استعمال کرنے والوں نے زبردست ترقی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان بھی کرونا سے متاثر ہوا مگر حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی نے ہماری معیشت میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 50سال قبل جو ٹیکنالوجیز عالمی سطح پر متعارف ہوئی تھیں ہم نے ابھی تک انہیں استعمال ہی نہیں کیا۔گزشتہ ماہ کے دوران ہی ای کامرس کی بانی کمپنی مائیکرو سافٹ تیسرے نمبر پر چلی گئی جبکہ ایمیزون پہلے نمبر پر آگئی۔ انہوں نے کہا کہ زوم ٹیکنالوجی نے ہمیں حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمیزون نے پاکستان میں کام شروع کردیا ہے جبکہ پے پال سے بھی بات چیت چل رہی ہے جس کے آنے سے ای بزنس کا شعبہ تیزی سے ترقی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ابھی تک ایس ایم ای سیکٹر کو متحرک نہیں کر سکے یا یہ سیکٹر خود ہی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف نہیں جانا چاہتا۔ تاہم توقع ہے کہ ہمارے نوجوان ”لفٹ پاکستان“جیسے اداروں کی وجہ سے اس شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام کر سکیں گے۔ اس سے قبل لفٹ پاکستان کے بانی خرم زبیری نے اپنی تنظیم کا تعارف کرایا اور بتایا کہ”فیوچر 500“کے عنوان سے 15سے 18دسمبر تک ایک کانفرنس ہوگی جس میں 200ایس ایم ایز اپنے سٹال لگائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس شعبہ میں ترقی کے وسیع مواقع ہیں جن سے ہمارے نوجوانوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے پروگراموں میں ٹیکسٹائل سمیت چار نئے شعبوں کو بھی شامل کیا ہے جس سے یہ شعبے بھی ڈیجیٹلائزیشن سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس موقع پر آئی ٹی بارے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر بابر شہزاد اور ٹیلی کمیونی کیشن بارے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین عابد عزیز نے بھی خطاب کیا۔

Tags: FaisalabadTvFSDFSDTV41FTvImran Khan
Previous Post

سیفٹی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کھمبوں اور تاروں کومرتب کیا جا رہاہے. انجنئیر بشیر احمد

Next Post

ڈجکوٹ میں سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

admin

admin

Next Post
ڈجکوٹ میں سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ڈجکوٹ میں سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی