فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت ڈپٹی کمشنر محمد علی سوموار یکم مارچ کو صبح 10 بجے ڈی سی آفس کے احاطہ میں تحصیل سٹی وصدر سے متعلقہ شہریوں کے ریونیو سے متعلق مسائل سنیں گے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، نائب تحصیلدار،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لینڈ ریکارڈ اور پٹواری بھی موجود ہونگے اور موقع پر ہی درخواست گزاروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گاجبکہ دیگر تحصیلوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت عوامی مسائل سنیں گے۔شہری ریونیو سے متعلقہ اپنے مسائل کے حل کے لئے رجوع کرسکتے ہیں۔