• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home تعلیم و کھیل

اعلیٰ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے انڈسٹری اور اکیڈیمیا رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس

admin by admin
18 جنوری, 2022
in تعلیم و کھیل, عوامی مسائل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد ( حمزہ اکرم) اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی اداروں کو صنعت و تجارت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں انڈسٹری۔ اکیڈیمیا رابطوں کو فروغ دیا جائے گا۔ یہ بات صدر عاطف منیر شیخ نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور جھنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی براہ راست علم پر مبنی ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے اور اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کو منظم اور مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر چیمبر نے بتایا کہ انہوں نے اپنے انتخاب کے فوراً بعد مقامی یونیورسٹیوں کا دورہ کیا تاکہ انڈسٹری اکیڈیمیا رابطوں کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ہمارے پی ایچ ڈی سکالر اپنے تحقیقی مقالوں کیلئے پرائمری کی بجائے گوگل پر موجود سیکنڈری ڈیٹا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے اُن کے علم کو صنعتوں کی بہتری کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر اور جھنگ یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کو درست سمت میں اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ یہ یادداشت صرف فائل کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ اس پر عملی طور پر کام بھی ہوگا۔ جھنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے صدر فیصل آباد چیمبر کی ویژن سے مکمل اتفاق کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ فیصل آباد چیمبر اور جھنگ یونیورسٹی سمیت اس علاقے کے تعلیمی اداروں کے اشتراک سے سٹوڈنٹس فیئر منعقد کیا جائے تاکہ طلبہ کو صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کام کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اطلاقی سائنس پر یقین رکھتے ہیں تاکہ اس سے فوری اور عملی فوائد حاصل کئے جا سکیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ فیصل آباد چیمبر اپنے ویب پورٹل کا ایک حصہ جھنگ یونیورسٹی کیلئے مختص کرے تاکہ اس مادر علمی کے پی ایچ ڈی سکالر اپنے تحقیقی مقالے اس پر پوسٹ کر سکیں اور صنعتکار اِن میں سے اپنی ضرورت کے مطابق فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر کو بھی چاہیے کہ وہ جھنگ یونیورسٹی کے طلبہ کو اپنی تقریبات میں مدعو کرے۔ اس طرح اِن طلبہ کو اہم کاروباری شخصیات سے براہ راست رابطہ کرنے اور اُن کی کامیابی کی وجوہات کو جاننے کا موقع مل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سٹیٹ بینک کے ذریعے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کیلئے کئی مالی سکیمیں بھی متعارف کر ا رہی ہے اس طرح طلبہ کو اِن کے بارے میں بھی آگاہی مل سکے گی۔ اس سے قبل انجینئر عاصم منیر نے بتایا کہ صدر عاطف منیر شیخ کی ویژن کے مطابق فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈاندسٹری بہت سے اداروں سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر چکا ہے جبکہ کنیرڈ کالج، لمز، پنجاب یونیورسٹی اور نسٹ سے بھی مفاہمتی یادداشتوں پر جلد دستخط کئے جائیں گے تاکہ انڈسٹری اکیڈیمیا رابطوں کو فروغ دیا جا سکے۔ آخر میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ اور جھنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے اپنے اپنے اداروں کی طرف سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے اور دستاویزات کا بھی تبادلہ کیا۔ اس موقع پر صدر عاطف منیر شیخ نے جھنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کو فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کی اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ اس موقع پر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بارے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر احمد حسن، حاجی گلزار احمداور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

Previous Post

ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار سوشل ویلفیئرکے باہردیوار احساس قائم کردی گئی

Next Post

نیشنل انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن کے زیراہتمام انرجی کے بچاؤ پر سٹیک ہولڈرز کا مشاورتی سیمینار

admin

admin

Next Post
نیشنل انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن کے زیراہتمام انرجی کے بچاؤ پر سٹیک ہولڈرز کا مشاورتی سیمینار

نیشنل انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن کے زیراہتمام انرجی کے بچاؤ پر سٹیک ہولڈرز کا مشاورتی سیمینار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی