• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی اور کمرشل زمینیں 24 اور 25 مارچ کو نیلام کی جائینگی

admin by admin
4 مارچ, 2021
in عوامی مسائل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں ادارہ کی ملیکتی قیمتی جائیدادیں 24اور 25مارچ 2021کو نیلام کی جائینگی جن میں مختلف سائز ورقبہ جات کی 234دکانیں، ایک رہائشی پلاٹ اورآٹھ نجی ہاؤسنگ سکیموں میں تعلیم وصحت کیلئے مختص 29کنال اراضی شامل ہے جبکہ مدینہ ٹاؤن میں ہاکی سٹیڈیم سے ملحقہ سوا نو کنال اراضی تفریحی منصوبے کیلئے نیلام عام کے ذریعے سالانہ لیز پر دی جائیگی۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل عامر عزیز، ڈائریکٹر ز جنید حسن منج، مہر ایوب، اسماء محسن، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ من یاسر اعجاز چٹھہ ودیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بتایاگیا کہ شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ کی طرف سے نیلامی کیلئے منتخب کی گئی جائیدادوں میں کمرشل سنٹر ملت ٹاؤن کی 50دکانیں، احمد نگر میں 103محلہ شاپس و کمرشل سنٹر کی 51دکانیں، گلستان پلازہ ملت روڈ میں لوئر گراؤ نڈ کی 16اور اپر گراؤنڈ کی تیرہ دکانیں، ٹرک سٹینڈ جھنگ روڈ میں ایک دکان اور مدینہ ٹاؤن میں سات مرلہ رقبہ کا پلاٹ نمبر49-W-12شامل ہے جبکہ مدینہ ٹاؤن میں ہاکی سٹیڈ یم کے ملحقہ سوا نو کنال رقبہ پرمشتمل پلاٹ کو سالانہ لیز پر دینے کیلئے بولی کی وصولی بھی نیلامی کے اس پروگرام میں شامل ہے جس پر پلے لینڈ /فن لینڈ طرز کے تفریحی منصوبے قائم کئے جاسکیں گے۔ اسی طرح نجی ہاؤسنگ سکیموں منان ٹاؤن چک نمبر 121ملت روڈ، ستارہ عبان ویلی چک نمبر 197ر۔ب شیخوپورہ روڈ، فورسیزن چک نمبر234سمندری روڈ، ستارہ ویلی چک نمبر197,198، لائل پور ولاز چک نمبر204ر۔ب، ڈیفنس فورٹ چک نمبر222ر۔ب سمندری روڈ، ایڈ ن گارڈن فیز iiچک نمبر208اور ارحیم ویلی چک نمبر215ڈھڈی والا میں تعلیم وصحت کیلئے مختص مختلف رقبہ کے ادارہ کے ملیکتی پلاٹس بھی نیلام عام کے ذریعے فروخت کئے جائینگے۔ ڈائریکٹر جنرل نے نیلامی کیلئے ضروری تقاضوں،شرائط و انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ نیلام عام کیلئے منتخب کی گئی دکانوں اور پلاٹس کی تفصیلات کو شہریوں کی آگاہی کیلئے وسیع پیمانے پر مشتہر کیاجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواہشمند افراد نیلامی کے عمل میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے بولی کی تمام کارروائی کو شفاف اور منظم رکھنے کیلئے دفتری انتظامات کو جامع بنانے کی ہدایت کی۔

Tags: FaisalabadFaisalabadTvFDAFSDFTv
Previous Post

فیصل آباد میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

Next Post

پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فیصل آباد کی تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر مہمان خصوصی

admin

admin

Next Post

پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فیصل آباد کی تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر مہمان خصوصی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی